ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی ایئرلائن کی غفلت،لاہورسےکراچی  جانےوالے مسافرکو جدہ پہنچا دیا

نجی ایئرلائن کی غفلت،لاہورسےکراچی  جانےوالے مسافرکو جدہ پہنچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  جانا تھا چین پہنچ گئے جاپان  کے مصداق نجی ایئرلائن کی غفلت سامنے آگئی ،لاہورسےکراچی  جانےوالے مسافرکو جدہ پہنچا دیا، ڈومیسٹک پرواز کی جگہ مسافر کو انٹرنیشنل  فلائٹ میں بٹھا کر سعودی عرب کے شہر جدہ میں اتار دیا 
 پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نےکراچی جانے والےمسافر کےجدہ پہنچنے کانوٹس لےلیا،لاہورایئرپورٹ منیجرنےنجی ایئرلائن کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا، ائیر پورٹ مینجر کا کہنا ہے کہ کراچی کےمسافرکا جدہ پہنچ جانامذکورہ ایئرلائن کی غفلت اورلاپرواہی ہے،ایئرپورٹ منیجر نے اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کےخلاف کارروائی کی درخواست دےدی


مسافر نے بتایا کہ ڈومیسٹک ایئرلائن کی جگہ 2طیارے لگےہوئےتھے،طیارے میں سوارہونےکےبعدایئرہوسٹس کو ٹکٹ بھی دکھائی تھی،ایئرہوسٹس کا فرض تھا کہ وہ بتاتیں غلط طیارے میں آگیا ہوں،
میرے پاس پاسپورٹ اور ویزہ بھی نہیں تھا،2گھنٹے بعد میں نےکہا کہ فلائٹ اب تک کراچی کیوں نہیں پہنچی،میری بات سن کر پوراعملہ پریشان ہوگیا اور کہا آپ کی غلطی ہے،عملے کو شکایت کی  تو مجھے ہی غلطی کا ذمہ داری ٹھہرادیاگیا،میں نےکہا کراچی پہنچائیں تو کہا دو تین دن لگیں گے،مجھے کہا گیا کہ ایف آئی اے  اس کی انکوائری کرےگی،

مسافر کے احتجاج اور پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کے نوٹس لینے کے بعد مسافر کو ائیرلائن نے  واپس جدہ سے لاہور جانے والے جہاز میں بٹھا دیا ۔ مسافر کا کہنا ہے کہ  کچھ دیر بعد جہاز لاہور کے لیے پرواز کرے گا ۔ انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ آپ کو لاہور اتارا جائے گا ۔ مسافر کا کہنا تھا کہ میں نے  عملے کو ٹکٹ بھی دکھائی تھی ،میرے پاس پاسپورٹ اور ویزہ  بھی نہیں ہے