سٹی 42 : صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاؤلہ نے موٹررجسٹریشن ونگ ہفتے اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوک سینٹر کراچی میں قائم موٹر رجسٹریشن ونگ ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ اقبال احمد لغاری نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق سوک سینٹر کراچی میں موٹر رجسٹریشن ونگ ہفتہ اور اتوار کو صبح 10 تا 4 بجے تک کھلا رہے گا۔
ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے عوام کے بڑھتے رش و سہولت کے باعث کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ و اتوار موٹرسائیکل ملکیت کی منتقلی، کار و موٹر سائیکل نمبر پلیٹس کے اجراء، رسید اور واجبات کی ادائیگی کے لیے مختص رہیں گے۔