سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پنجاب، کشمیر ، اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، شمال مشر قی/جنوبی بلو چستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے علاقوں مری، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال،لاہور،شیخوپورہ،قصور، منڈی بہاؤالدین، چنیوٹ،اوکاڑہ ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی/جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے، تا ہم کوئٹہ ،زیارت،ارکھان،سبی، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ، لورالائی ، ژوب، خضدار، لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع دادو،حیدر آباد، سانگھڑ ،خیرپور اور ساحلی علاقوں میں مطلع جز وی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ اسکے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع کی گئی ہے۔