ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات 32ویں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر کوالالمپور میں ہوئی۔ جس کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے دوران دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا۔