ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 180 ملی میٹر بارش؛مون سون بارشوں کا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہےگا

لاہور میں 180 ملی میٹر بارش؛مون سون بارشوں کا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہےگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ریکارڈ مون سون بارشیں ہوئیں ، لاہور میں 180 ملی میٹر بارش ہوئی ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 7گھنٹے کی مسلسل بارش میں کم سے کم وقت میں نکاسی آب کو یقینی بنایا گیا،شہر کی تمام بڑی شاہراہیں ،انڈر پاسز اور دیگر ولنرایبل مقامات سے نکاسی آب کو یقینی بنایا گیا،واسا سمیت تمام اضلاع کی انتظامیہ فیلڈ میں موجود اور نکاسی آب کو یقینی بنا رہی ہے،

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا مون سون بارشوں کا دوسرا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں ،واسا ،ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے،رواں سال مون سون بارشوں سے 36 شہری جاں بحق، 96 زخمی ہوئےمون سون بارشوں کے باعث 42 مکانات متاثر اور 4 مویشی ہلاک ہوئے،زخمیوں کوبہترین طبی امدادفراہم کی جارہی ہے،پنجاب حکومت کی پالیسی کےتحت جاں بحق افرادکی فیملیزکوبھی امدادفراہم کی جائیگی،احتیاطی تدابیر اختیار کر کے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔