ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دانش سکول اتھارٹی اجلاس: 4 نئے اسکولز، سنٹرز آف ایکسیلنس کی منظوری

دانش سکول اتھارٹی اجلاس: 4 نئے اسکولز، سنٹرز آف ایکسیلنس کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض : وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پنجاب دانش سکول اتھارٹی کا فل بورڈ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ایم ڈی دانش سکول اتھارٹی احمر ملک نے ادارے کی سالانہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں تونسہ اور منکیرہ میں چار نئے دانش اسکولز کے قیام کی توثیق کی گئی، جبکہ چکوال اور پیر محل میں "سنٹرز آف ایکسیلنس" کے آغاز اور ضلع قصور میں نئے سنٹر آف ایکسیلنس کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

مزید برآں، سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری، دانش اسکولز میں صوبائی کوٹے کے تحت بلوچ طلبہ کی تعداد میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیر تعلیم نے ہدایت دی کہ اسکولوں میں طلبہ کی گنجائش بڑھانے اور دانش اسکولز کا دائرہ کار شمالی اور وسطی پنجاب کے زیادہ آبادی والے علاقوں تک وسیع کیا جائے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ہونہار مگر کم وسائل رکھنے والے طلبہ کو دانش اسکولوں تک رسائی دی جائے تاکہ معیاری تعلیم ہر بچے کا حق بنے۔