ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

22  سال قبل لاپتا کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش مل گئی

پیرو میں 22 سال قبل لاپتا ہونے والے امریکی کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش مل گئی۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیرو میں 22 سال قبل لاپتا ہونے والے امریکی کوہ پیما کی جمی ہوئی لاش مل گئی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کوہ پیما 22 سال قبل پیرو میں برفانی چوٹی کو سر کرتے ہوئے لاپتا ہوگئے تھے جس کے بعد اب موسمیاتی تبدیلی کے بائث برف پگھلنے سے ان کی لاش ملی۔

تفصیلات کے مطابق ولیم سٹامپفل نامی کوہ پیما اور ان کی ٹیم جون 2002 میں برفانی چوٹی کو سر کرتے ہوئے برفانی تودے کی زد میں آگئی تھی جس کے بعد ان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا جو کہ ناکام رہا تھا برفانی تودے کے باعث پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں امریکی کوہ پیما اسی مقام پر دفن ہوگئے تھے۔لاپتا ہونے والے امریکی کوہ پیما کی اس وقت عمر 59 سال تھی اور انہیں یہ حادثہ 22 ہزار فٹ بلندی پر پیش آیا تھا۔

  پیرو پولیس کے مطابق کورڈیلیرا بلانکا رینج پر برف پگھلنے سے امریکی کوہ پیما کی لاش برآمد ہوئی،پولیس کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر کے مطابق امریکی کوہ پیما کی لاش کے ساتھ ساتھ ان کے کپڑے اور جوتے بھی سرد موسم کی وجہ سے محفوظ تھے، لاش کے پاس سے ولیم  سٹامپفل کا پاسپورٹ بھی ملا جس سے پولیس کو لاش شناخت کرنے میں مدد ملی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل رواں سال مئی میں ایک اسرائیلی کوہ پیما کی لاش لاپتا ہونے کے تقریبا ایک ماہ بعد اسی علاقے سے ملی تھی۔