ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کےوطن واپسی کیلئےرابطے، سعودی عرب سے اہم خبر آ گئی

Nawaz Sharif return, planning to go on, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئندہ عام انتخابات  سے قبل نواز شریف کی ممکنہ واپسی کے معاملے پر سعودی عرب سے اہم خبر  آ گئی ہے۔

  تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طےکرنے کا عمل جاری ہے، نواز شریف نے قریبی ساتھیوں کو نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ دے دیا جبکہ واپسی کیلئے نواز شریف نے اپنے بااعتماد ساتھیوں سے ٹیلی فونک رابطے بھی کیے ہیں ۔

 نواز شریف نے وطن واپسی اور پارٹی امور پر مشاورت طلب کی جس پر انہیں ستمبر کے وسط میں واپسی کا مشورہ دیا  گیاہے۔ نواز شریف کی وطن واپسی پر قانونی ٹیم سے بھی مشاورت جاری ہے۔