ن لیگ نےانتخابات کی تیاری کی حکمت عملی بنا لی

PMLN devises strategy on Election Campaign, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: مسلم لیگ نون نےانتخابات کی تیاری کی حکمت عملی بنا لی مریم نواز کا وطن واپسی پر سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کافیصلہ ہو گیا۔
ن لیگ کے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگ شروع کرنے کی ہدایات کر دی گئیں۔ 
نوازشریف کی ہدایت پر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کی جائیں گی۔
انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نواز شریف خود کریں گے۔
ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز پاکستان بھر میں انتخابی مہم میں شروع کریں گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز  پنجاب  سے باہر دیگر صوبوں کے شہروں میں بھی پارٹی جلسوں سے خطاب کریں گی۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مریم نواز کے ہمراہ پارٹی جلسوں میں شرکت کریں گے۔
آئندہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ کومزید فعال کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔