ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے جدہ میں پاکستان کے نئے قونصلیٹ چانسیری عمارت کا افتتاح کردیا

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے جدہ میں پاکستان کے نئے قونصلیٹ چانسیری عمارت کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار  نے جدہ میں پاکستان کے نئے قونصلیٹ چانسیری عمارت کا افتتاح کیا ۔

، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افتتاحی تقریب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، سعودی حکام، قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد موجود تھے،نئی چانسیری عمارت پر پاکستانی پرچم لہرایا گیا، درخت لگائے گئے، پاکستان و سعودی عرب کے لیے دعائیں کی گئیں۔نائب وزیرِ اعظم نے قونصلیٹ کی کاوشوں کو سراہا اور سعودی حکام کے تعاون کی تعریف کی۔

حکومت بیرونِ ملک پاکستانیوں کو موثر قونصلی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،۔

نائب وزیرِ اعظم نے عمارت اور سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد قونصلری خدمات کی نئی عمارت میں منتقلی کی منظوری دی۔سعودی عرب کے مغربی خطے میں تقریباً 1.8 ملین پاکستانی مقیم ہیں، نئی عمارت پاکستانی کمیونٹی کو بہتر خدمات فراہم کرے گی،