سٹی 42 : سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے دی، اس حوالے سے تحریری اجازت نامہ جاری کردیا گیا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو آگاہ کیا تھا کہ جلسے کی اجازت دی جائے گی۔
شرجیل انعام میمن نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامہ ظاہر کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ 11 جنوری 2026 کو باغِ جناح گراؤنڈ میں ہوگا، جلسے کے لیے این او سی شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق جلسے کے دوران قانون و امن کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی، اشتعال انگیز تقاریر، مواد اور فرقہ وارانہ گفتگو کی اجازت نہیں، پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی تقریر کی اجازت نہیں ہوگی۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جلسے کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا منتظمین کی ذمہ داری ہے، پروگرام مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا لازم ہوگا۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا۔