عمران یونس: خودکشی اور اقدام خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر یونیورسٹی آف لاہور نے طلبہ کی ذہنی اور جسمانی صحت کے تحفظ کے لیے آن کیمپس ہیلتھ ویلنس سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ سنٹر پیر 13 جنوری کو افتتاح کے لیے تیار ہے اور یواوایل پاکستان کی جانب سے آن کیمپس ہیلتھ ویلنس سنٹر بنانے والی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہوگی۔
ڈین ڈاکٹر احمد بلال کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے گریویئنس کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں طلبہ کو بھی ممبر بنایا گیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ طلبہ کے مسائل کے حل اور سکیورٹی کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ طلبہ اپنی تعلیم اور زندگی میں محفوظ رہیں۔ والدین کو بھی بچوں کے رویوں اور ذہنی صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈاکٹر احمد بلال نے زور دیا کہ طلبہ چھوٹے مسائل پر اپنی جانوں سے کھیلنے کی بجائے مناسب مدد حاصل کریں۔