ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید دھند،موٹرویز مختلف مقامات پر بند

شدید دھند،موٹرویز مختلف مقامات پر بند
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گہری دھند کی وجہ سے پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔

دھند کے باعث  موٹروے ایم ون، صوابی سے پشاور، ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بلکسر، ایم 3 فیض پور سے سمندری اور ایم 4  پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کردی گئی۔

اس کے علاوہ  ایم 5 شیرشاہ سے سکھر اور ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک بند ہے۔

دوسری جانب سردی کے حوالے سے  محکمہ موسمیات  نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔