ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ میں اہم تقرریاں، نیا سی ای او اور ڈائریکٹر کون؟

 پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ میں اہم تقرریاں، نیا سی ای او اور ڈائریکٹر کون؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کاوش میمن: پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ میں اہم تقرریاں، نیا سی ای او اور ڈائریکٹر تعینات، مرزا ناصرالدین مشہود احمد پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے نئے ڈائریکٹر مقرر ہوگئے۔

نئے ڈائریکٹر وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن کے اسپیشل سیکریٹری ہیں، مرزا ناصرالدین مشہود احمد نے عمران احمد کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں۔ 

محمد خالد رحمان پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے نئے سی ای او تعینات ہوئے، محمد خالد رحمان نے سکندر علی میمن کی جگہ ذمہ داریاں سنبھال لیں، کمپنی نے تقرری کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیں۔