ایک اور سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کیلئے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا

ایک اور سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کیلئے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان (ٹی ایم پی) نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کیلئے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا۔

 ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن سی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں ہمارے امیدوار حصہ لینا چاہتے ہیں، ہماری جماعت کو عام انتخابات کیلئے انتخابی نشان بلا الاٹ کیا جائے۔

 ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے ترجیحی فہرست میں دوسرا انتخابی نشان لیپ ٹاپ بھی مانگ لیا۔

 واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشدعلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا بحال کردیا۔