ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

New Electric Bike
کیپشن: Electric Bike
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی کوما نامی کمپنی نے جدید الیکٹرک موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک ایسی الیکٹرک موٹرسائیکل متعارف ہوئی ہے جس کو کسی سوٹ کیس جیسی شکل میں تبدیل کیا جاسکتا ہے، اسے  آئی کوما نامی کمپنی نے تیار کیا ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے اسے پہلی بار لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران متعارف کرایا گیا تھا۔اس موٹرسائیکل کو  ٹاٹامیل کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق ٹاٹامیل نامی موٹرسائیکل سوٹ کیس کے حجم کے چوکور ڈبے سے چند سیکنڈ میں ایک چھوٹی الیکٹرک بائیک میں تبدیل ہوجاتی ہے، جبکہ سنگل چارج پر یہ موٹرسائیکل 18 میل تک سفر کرسکتی ہے جبکہ اس کا وزن 49 کلوگرام ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس موٹرسائیکل پر 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا جاسکتا ہے جبکہ چارجنگ کے لیے یو ایس بی پورٹ دی گئی ہے۔اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس موٹرسائیکل سے آپ اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ کو بھی چارج کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس موٹرسائیکل پر ابھی بھی کام کیا جارہا ہے اور یہ رواں سال کے آخر تک صارفین کو دستیاب ہوگی جس کی قیمت 4 ہزار ڈالرز رکھے جانے کا امکان ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر