سابق صدر کی صاحبزادی کو 5 سال قید کی سزا

Former Iranian president's daughter
کیپشن: Former Iranian president's daughter
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں عدلیہ نے سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو 5 سال قید کی سزا سنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک عدالت نے فائزہ ہاشمی رفسنجانی کیخلاف الزامات پر غور کرنے کیلئے سماعت کی اور سابق صدر کی بیٹی کو 5 سال قید کی سزاسنادی۔

اس سے قبل ایران کی ایک عدالت نے فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو حکومت کیخلاف پروپیگنڈا سرگرمیوں کے جرم کے ارتکاب پر 6 ماہ قید اور سیاسی، ثقافتی اور صحافتی سرگرمیوں سے 5 سال کی پابندی عائد کی تھی۔

یاد رہے 59 سال کی فائزہ ہاشمی رفسنجانی اصلاح پسند ”بلڈنگ کیڈرز“ پارٹی کی رکن ہیں، 2012ء میں بھی فائزہ کو حکومت کیخلاف پروپیگنڈے کے الزام میں 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔