ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے خبردار کردیا

pervaiz Elahi
کیپشن: pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، صوبائی وزرا محمد بشارت راجہ اور میاں محمود الرشید نے شرکت کی۔

 اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں اپوزیشن کے ہر غیر آئینی ہتھکنڈے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

  وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن اقتدار کے خواب دیکھ رہی ہے، خوابوں میں گم اپوزیشن کے پاس نمبرز ہی پورے نہیں، پنجاب میں ن لیگ کو پہلے بھی مار پڑی اور آئندہ بھی انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

 انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈا کرنے والی فیکٹری ن لیگ کے گھر لگی ہوئی ہے، پراپیگنڈا کرنے والے جان لیں ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے، کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، عمران خان کسیاتھ ہیں، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔