ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری ہوجائیں ہوشیار، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

شہری ہوجائیں ہوشیار، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔


تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں کمی ہونے لگی لگی شہر کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آج دن میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تھا محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں سورج اور بادلوں کی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر پر گھنٹہ اور نمی کا تناسب 70 فیصد کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ٹاپ پر ہے، شہر میں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس 189 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ائیرکوالٹی انڈیکس بڑھنے سے شہر کی فضا آلودہ اور بیماریوں کے جنم لینے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔عسکری ٹین میں فضا آلودہ ترین، ائیر کوالٹی انڈیکس 259 ریکارڈ، گلبرگ 258، کینٹ 252، ماڈل ٹاون 228، ڈیفنس 215 جبکہ شادمان میں 198 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer