ایک اور شہر کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

ایک اور شہر کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ میں شامل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) پنجاب حکومت نے ایک اور شہر کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے راولپنڈی انتظامیہ کو پراجیکٹ کے آغاز کیلئے موزوں اراضی تلاش کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنھبالتے ہی  50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ قائم کرنے کا اعلان کیا، جس سے غریب افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے متعلق کمیٹی کو ہدایت کی تھی کہ وہ 2 ہفتوں میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے کر پیش کریں۔

وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان کی زیر صدارت 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا تھا جس میں سیکریٹری ہاؤسنگ نے موجودہ صورتحال اور ہاؤسنگ سیکٹر میں سالانہ طلب اور کمی پر بریفنگ دی تھی۔ اسی ویژن کو مکمل کرنے کا عزم لیے پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی پر کام شروع کیا ہوا ہے تاکہ غریب عوام کو آسان اقساط پر اپنا ذاتی گھر دیا جائے گا۔

وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشید نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے) حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لئے رنگ روڈ کے قریب موزوں قطعہ اراضی تلاش کیا جائے۔

میاں محمود الرشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور صوبے کے 6 شہروں میں درخواست دہندگان کی قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ ان شہروں میں لیہ، بھکھر، قائدہ آباد، چشتیاں، لودھراں اور رینالہ خورد شامل ہیں۔