(کاشف بیگ, ٹیپو اعوان) لاہور میں خراب سیوریج سسٹم نےشہریوں کا جینا دوبھرکردیا. شہری انتظامیہ کی لاپرواہی اور نا اہلی پر پریشان ہیں۔
نواب پارک کےعلاقے میں کئی روز سےسیوریج کا پانی جمع جس کے باعث مکین ذہنی اذیت کا شکار ہیں. گلیوں سے گزرنا محال ہو چکا ہے. اہل علاقہ نے واسا حکام کےخلاف غم و غصہ کا اظہار کیا، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سےصورتحال پرنوٹس لینےکا مطالبہ کیا ہے۔
سیوریج کےناقص سسٹم کے باعث گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنےلگیں جبکہ تعفن کی وجہ سےشہری موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں. شہریوں کا کہنا ہےکہ انہوں نےمتعدد بار واسا حکام کوسیوریج کی بحالی کیلئےدرخواستیں دیں لیکن ایس ڈی او کی جانب سے رشوت کامطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ناقص منصوبہ بندی،تعمیرات کےپھیلاو اور بڑھتی آبادی کی وجہ سےنکاسی آب کا پرانا نظام جواب دے چکا ہے،نواب ٹاون کے رہائشی اس مسئلےکےحل کےلیے فوری اقدامات کی دہائی دیتے ہیں۔
دوسری جانب فردوس پارک زبیر روڈ راج گڑھ گلی نمبر 22 لاہور میں کئی روز سے سیوریج کا پانی جمع ہے۔ سکول جانے کے لیے بچے اور کام کاج پر جانے کے لیے مرد جبکہ سبزی خریدنے والی خواتین، سب کے لیے جوہڑ کا منظر پیش کرتی گلیاں اذیت کا باعث ہیں سیوریج کا نطام خراب ہونے کی وجہ سے دو لوگوں کی موت بھی واقعہ ہو گئے ہے علاقہ مکین ڈی او کے پاس جاتے ہیں وہ ہمیں گالیاں نکالتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پیسے دو ہم اپ کو پائپ ڈال دیتے ہیں۔مکین کہتے ہیں شکایت کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی افسران نے حس ہیں سننے کے لیے تیار ہی نہیں۔
علاقے میں پھیلا تعفن اور شہریوں کی بے بسی نے حکومت وقت کی سنجیدگی کا پول کھول دیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کا نکاس کرکے ان کی مشکلات ک ازالہ کیا جائے ۔