اتحادیوں کو منانے کیلئےحکومت نے فارمولا بنالیا

اتحادیوں کو منانے کیلئےحکومت نے فارمولا بنالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:اتحادیوں کو منانے کیلئے بزدار حکومت نے فارمولا بنالیا۔

اتحادیوں کومنانےکامشن،ایوان وزیراعلی میں پانچ بڑوں کا اہم اجلا س ہوا ،اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیااعلامیہ کے مطابق اتحادیوں کےساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھا جائےگااورانہیں ہر سطح پر ساتھ لےکرچلا جائےگا،اتحادیوں کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےاجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق کو ساتھ لے کر چل رہےہیں اورچلتے رہیں گے،غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہاتھ ملتےرہ جائیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہمارا اتحاد ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے جو برقرار رہے گا، ہمارا اتحاد ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے جو برقرار رہے گا۔

کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جو آس لگا کر بیٹھے ہیں انہیں مایوسی ہی ملے گی، اتحادی اور ہم ایک ہیں، ایک رہیں گے، ہماری ورکنگ ریلیشن مستقبل میں مزید مضبوط ہوگی۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہم مل کر عوام کے مسائل حل کریں گے، اتحادیوں کے ساتھ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کر لیے جائیں گے۔

جب کہ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ (ق) لیگ کے تحفظات دور کریں گے اور تعاون جاری رہے گا، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، جہاں کوئی مسئلہ ہے اسے مل بیٹھ کر حل کر لیا جائے گا اور اتحاد میں رخنہ ڈالنے کی خواہش دلوں میں ہی رہ جائے گی۔

یاد رہے ق لیگ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا تھا،چودھری برادران کے اصرار پر پرویز خٹک کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے،کمیٹی آج ق لیگ کی قیادت سے ملے گی۔ملاقات کے بعد بریک تھر و کا امکان ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer