ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2026 کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہو جائے گی؛ وزیر آئی ٹی

2026 کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہو جائے گی؛ وزیر آئی ٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہو جائے گی۔

وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے سی پیک سے ہماری معیشت کو زندہ کیا ،  دوست ملک نے ساٹھ  ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے ہمارے انفراسٹرکچر کے پورے نظام میں نئی جان ڈالی ۔ انہوں نے بتایا کہ اب سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ زونگ نے پاکستان میں دوہزار تیس ڈیجیٹل روڈ میپ کے تناظر میں بھی بڑی سرمایہ کاری کی ہے،  حکومت پاکستان ڈیجیٹل نیشن ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ انٹر نیٹ پر کام تیزکردیا گیا۔ توقع ہے کہ اے آئی بیسڈ کلاؤڈ سروس اگلے سال کے وسط تک دستیاب ہوگی۔ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی بھی ہوگی ۔