ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالکان کیلئے بڑی سہولت، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے نیا نظام متعارف

مالکان کیلئے بڑی سہولت، گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے نیا نظام متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا  میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے نیا "پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم” متعارف کروایا گیا ہے، جس کا مقصد جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے کے ساتھ رجسٹریشن کے عمل کو تیز اور کرپشن فری بنانا ہے۔

نئے نظام کے تحت نمبر پلیٹ گاڑی کی بجائے شہری کی ملکیت ہوگی، اور شناختی کارڈ یا موبائل نمبر کی طرح شہری ہی گاڑی کے نمبر کا مالک ہوگا۔ گاڑی فروخت ہونے کی صورت میں پرانا نمبر فروخت کنندہ کے پاس رہے گا، جبکہ خریدار نئے نمبر کے لیے درخواست دے سکے گا۔ شہری اپنا نمبر تین سال تک بغیر گاڑی کے بھی محفوظ رکھ سکے گا۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نیا نظام عوام کو ریلیف دینے اور گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا، اور آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔