بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا امکان، میدانی علاقوں میں سموگ راج برقرار رہے گا

Weather update, Weather forecast, Pakistan MET Office, Islamabad weather, Punjab Smog spell, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: بہت سی دعاؤں کے بعد  آج پاکستان کے بعض حصوں میں ہلکی بارش شروع ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ 

 میٹ آفس کی نئی فور کاسٹ مین بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی  علاقوں میں موسم سرد  اور خشک  جبکہ خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخواہ  میں  مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ۔آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں،  اسلام آباد اور کشمیر سے ملحقہ بعض علاقوں میں آج ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔   پنجاب،  خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں  اور بالائی سندھ میں تاہم بدستور سموگ / دھند چھائے رہنے   کا امکان ہے۔ 
    
پیر کے روز موسم کی   صورتحال

 اسلام آباد میں موسم سرد   اور جزوی ابرآلود  رہے گا۔  اس دوران تیز ہوائیں اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

     خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر  اضلاع میں  موسم سرد اور خشک   جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔        پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان  اور  صوابی میں  تیز ہوائیں اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ مری،  گلیات اورگردو نواح میں  جزوی ابرآلود  رہے گا۔ صبح  اور رات کے اوقات میں  نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں دھند /  سموگ چھائے رہنے   کا امکان ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک جبکہ  شمالی  اضلاع میں  سرد  رہے گا۔
سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم  خشک   رہے گا۔ تاہم جیکب آباد،  موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح  اور رات کے اوقات میں  دھند/سموگ   چھائے رہنے کا امکان۔
 گلگت بلتستان   میں  موسم سرد  رہے گا۔جبکہ کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بوندا باندی کا امکان۔