ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ایک اوربڑا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ایک اوربڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 10سال بعد پنجاب کی 1112 نہروں کی بھل صفائی کا حکم دے دیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں بھل صفائی کے پروگرام اور پانی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز، زراعت،آبپاشی، خوراک، اطلاعات، کمشنرلاہور اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر اورتمام ڈویژنل کمشنرزویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ 

 محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھل صفائی کے دوران کمشنرز فیلڈ میں رہیں گے اور تمام امور کی نگرانی کریں گے۔ بھل صفائی کے ساتھ نہروں کی مرمت پر بھی توجہ دی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نہری پانی کی چوری کی سدباب کیلئے موثر کارروائی کا حکم دے دیا۔ انتظامی افسران پانی چوری کے سدباب کے لئے اپنے متعلقہ اضلاع میں موثرایکشن لیں۔

 وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے فیصلے کے مطابق  10سال بعد پنجاب کی 1112نہروں کی  بھل صفائی 26دسمبر سے 20جنوری تک جاری رہے گی۔