سٹی 42 : تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں مبینہ غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پولیس کانسٹیبل گرفتار کرلیا گیا ۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس کانسٹیبل حذیفہ کو ساتھی ملزم سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 30 بور ناجائز پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی مبینہ غیر قانونی سرگرمی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں، جرم کی نوعیت اور ملزم کی حیثیت سے قطع نظر قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں کالی بھیڑوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں، قانون توڑنے والے ہر شخص کے خلاف کارروائی ہوگی ، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ محکمہ پولیس میں احتساب اور میرٹ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔