ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورہائیکورٹ ،خاتون کو اغوا کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لاہورہائیکورٹ ،خاتون کو اغوا کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کو مبینہ طور پر اغواء کرنے اور بعد ازاں اس کی ہلاکت کے مقدمے میں ملوث ملزم کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج کردی۔

جسٹس طارق محمود باجوہ نے ملزم نعیم اشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔دوران سماعت ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار گزشتہ پانچ ماہ سے جیل میں قید ہے، جبکہ مقدمہ مزید تفتیش طلب ہے۔

 وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے خاتون کو مبینہ طور پر ورغلا کر اغواء کیا۔ دوران تفتیش ملزم کا ڈی این اے بھی مثبت آیا ہے۔
سرکاری وکیل کے مطابق ملزم خاتون کو موٹر سائیکل پر لے جا رہا تھا کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا۔ حادثے کے بعد ملزم زخمی خاتون کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔سرکاری وکیل نے مزید بتایا کہ بعد ازاں زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی۔ شناخت نہ ہونے کے باعث خاتون کو لاوارث قرار دے کر دفن کردیا گیا۔سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں سنگین نوعیت کے شواہد موجود ہیں، اس لیے وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

 ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل اور مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم نعیم اشرف کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج کردی۔

Ansa Awais

Content Writer