ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری داخلہ پنجاب کا سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا دورہ ، جدید آلات کا معائنہ

سیکرٹری داخلہ پنجاب کا سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا دورہ ، جدید آلات کا معائنہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں پنجاب سول ڈیفنس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر انہیں ادارے کی استعداد کار اور جدید ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔

سیکرٹری داخلہ نے سول ڈیفنس کے جدید آلات کی نمائش کا معائنہ کیا۔ نمائش میں ایئر لفٹ ڈرون، بم ڈسپوزل روبوٹ، اینٹی ڈرون گن، الیکٹرک سائرن، بم ڈسپوزل سوٹ، بمب بلینکٹ، مائن ڈیٹیکٹرز، سنیک کیمرے اور چپنگ ہیمرز سمیت مختلف آلات رکھے گئے تھے۔

اس کے علاوہ اینگولر گرائنڈرز، فائر ہوزز اور آگ بجھانے کے جدید آلات بھی نمائش کا حصہ تھے۔ سیکرٹری داخلہ نے ہیڈکوارٹر کے تزئین و آرائش شدہ بلاک کا افتتاح بھی کیا۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس تسنیم علی خان اور ضیغم نواز نے انہیں ادارے کی کارکردگی اور جدید آلات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ سول ڈیفنس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید آلات خریدے گئے ہیں۔ سول ڈیفنس کا ایئر لفٹ ڈرون 200 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو ہنگامی حالات میں امدادی کارروائیوں کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ سول ڈیفنس ریزیلئنس کور محفوظ اور ذمہ دار پنجاب کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ امن ہو یا جنگ، دونوں صورتوں میں سول ڈیفنس کی اہمیت یکساں ہے اور ہر ہنگامی صورتحال میں یہ ضلعی انتظامیہ کے ہراول دستے کا کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سول ڈیفنس رضاکاروں کے اعزازیے میں اضافہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری اپنی صلاحیت کے مطابق سول ڈیفنس میں بطور رضاکار شامل ہوں۔ اب تک ساڑھے 3 لاکھ سے زائد شہری سول ڈیفنس رضاکار کے طور پر رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

سیکرٹری داخلہ کے مطابق تمام سول ڈیفنس رضاکاروں کو بنیادی لائف سپورٹ کی تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے تاکہ ہنگامی حالات میں وہ مؤثر انداز میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔