ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیکٹا ڈائریکٹرز کے انٹرویوز، وزیر تعلیم سمیت افسران و ملازمین کیلئے معاوضوں کی منظوری

پیکٹا ڈائریکٹرز کے انٹرویوز، وزیر تعلیم سمیت افسران و ملازمین کیلئے معاوضوں کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پیکٹا میں ڈائریکٹر کی آسامیوں کے لیے انٹرویوز کے انعقاد میں خدمات انجام دینے والے افسران اور ملازمین کے لیے معاوضوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، سی ای او پیکٹا اور انٹرویو کمیٹی کے ارکان سمیت دیگر عملے کو مختلف شرح سے ادائیگیاں کی جائیں گی۔

منظور شدہ معاوضے کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے لیے 80 ہزار روپے جبکہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مدثر ریاض کے لیے ایک لاکھ 10 ہزار روپے اعزازیہ مقرر کیا گیا ہے۔ سی ای او پیکٹا موسیٰ علی بخاری کو سب سے زیادہ ایک لاکھ 40 ہزار روپے معاوضہ دینے کی منظوری دی گئی۔

انٹرویو کمیٹی کے ارکان معز نذیر، فاطمہ زہرہ اور قمر ساجد کے لیے بھی ایک لاکھ 40 ہزار روپے فی کس معاوضہ منظور کیا گیا ہے۔ کمیٹی کے رکن صمد یوسف کو 30 ہزار روپے جبکہ فسیلیٹیٹر شیخ ندیم کو 20 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

اسی طرح ایم ڈی آپریشن ملیحہ عروس، ڈائریکٹر فنانس کرم حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر خبیب احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد زاہد کو آدھی تنخواہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

انٹرویوز کے کامیاب انعقاد کے لیے ہیڈکوارٹر میں کام کرنے والے دیگر ملازمین، سی ای او کے اسٹاف اور ہنگامی بنیادوں پر اضافی ذمہ داریاں انجام دینے والے ملازمین کو بھی آدھی تنخواہ کے مساوی ادائیگی کی جائے گی۔

معاوضوں کی منظوری کے فیصلے پر ملازمین نے صوبائی وزیر تعلیم، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اور سی ای او پیکٹا کا شکریہ ادا کیا ہے۔