روزینہ علی : آج رات اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی اور مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور 11اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، حافظ آباد، مری، گلیات، اسلام آباد/ راولپنڈی، اٹک، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرک اور کشمیر کے مقامی / برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اسلام آباد/راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، مردان، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ، پشاور، بالاکوٹ، بنوں اور کرک کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بالاکوٹ،بونیر، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ،مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرک ، بنوں ،ٹانک، ڈی آئی خان، وزیرستان اور اورکزئی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ چند مقامات پرتیز اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاح مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، تونسہ،بھکر، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام یا رات میں قلات، خضدار، ژوب، موسیٰ خیل ، بارکھان، کوہلو، سبی، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود اور حبس رہے گا، تاہم مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ ، سانگھڑ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، کشمور، سکھراور گھوٹکی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ہے ۔