آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا افسران کو  بڑا حکم  

 آئی جی پنجاب ،فیصل شاہکار،افسران، بغیر اپوائنٹمنٹ،سٹی42
کیپشن: IG Punjab,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے حکومت سے معاملات بہتر ہونے کے بعد اعلی افسران کے لئے اہم حکم نامہ جاری کر دیا۔ کوئی بھی افسر بغیر اپوائنٹمنٹ کے آئی جی سے ملاقات نہیں کرے گا۔

  پولیس ذرائع کے مطابق کوئی بھی افسر بغیر اپوائنٹمنٹ کے بغیر آئی جی سے ملاقات نہیں کرے گا۔ سرکاری یا دفتری امور کے لئے آنے والے افسران پہلے ملاقات کا وقت لیں گے، آئی جی پنجاب کا سٹاف روزانہ افسران سے ملاقات کے اوقات سے آگاہ کرے گا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ملاقات کے لئے وقت لئے بغیر کوئی بھی افسر آئی جی کے آفس نہیں جائے گا۔ آئی جی آفس میں زیادہ تر افسران گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جیز، گریڈ 20 کے ڈی آئی جیز اور گریڈ 19 کے اے آئی جیز شامل ہیں۔

 ذرائع کے مطابق سابق آئی جیز نے یہ روایات ختم کر دی تھی اور اعلی افسران بغیر اپوئنٹمنٹ کے آئی جی کے دفتر جاسکتے تھے۔ سابق آئی جی شعیب دستگیر کے بعد موجودہ آئی جی کی جانب سے اپوائنٹمنٹ سسٹم دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔