ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

PTI challenged Foreign Funding Case Verdict
کیپشن: PTI challenged Foreign Funding Case Verdict
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔

تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان  کی کارروائی غیر قانونی قرار دینے اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی، اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست فیصلہ بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا  کی۔