اسمبلی اجلاس، پینل آف چیئرمین کی زبان پھسل گئی

اسمبلی اجلاس، پینل آف چیئرمین کی زبان پھسل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) پنجاب اسمبلی میں وزیر آبپاشی اور پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے درمیان طنزیہ جملوں کا تبادلہ، رکن اسمبلی نے وزیر آبپاشی پر کرپٹ عناصر کو تحفظ دینے کا بھی الزام عائد کر دیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 50 منٹ کی تاخیر سے پینل آف چئیرمین میاں شفیع محمد کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر آبپاشی محسن لغاری کی جانب سے انگریزی میں جواب دینے پر رکن اسمبلی چوہدری مسعود برہم ہوگئے کہنے لگے یہ انگریزی بول کر اپنے آپ کو پڑھے لکھے اور ہمیں جاہل ثابت کرنا چاہتا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر آبپاشی نے نہری پانی چوری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عادی مجرم ہمیشہ نہری پانی چوری کرتے ہیں اور بعد میں بڑی بڑی سفارشات کروا کر بچ جاتے ہیں۔ حکومت ان نہری پانی چور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر آبپاشی نے نہروں کے اطراف کی زمینیں لیز پر دینے کی پالیسی لانے کا بھی علان کیا۔

اجلاس کے اختتام پر اس وقت دلچسپ صورتحال ہوگئی جب وزیر قانون کی جانب سے پینل آف چیئرمین کو اجلاس ختم کرنے کے لئے کہا گیا، جلد بازی میں پینل آف چیئرمین میاں شفیع کی زبان پھسل گئی، انہوں نے پہلے اجلاس کل تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا پھر توجہ دلانے پر تصیح کردی۔

پنجاب اسمبلی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی پہلی دستور سازی اسمبلی کی تقریر کو پنجاب میں نصاب کا حصہ بنانے کی خلیل طاہر سندھو کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی جبکہ وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے دی ٹائم انسٹیٹیوٹ، ملتان بل 2020 ایوان میں پیش کر دیا۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔