ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران امریکا مذاکرات؛ اسلام آباد کی کون کون سی سڑکیں بند ہوں گی ، ٹریفک ایڈوائزری جاری

ایران امریکا مذاکرات؛ اسلام آباد کی کون کون سی سڑکیں بند ہوں گی ، ٹریفک ایڈوائزری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایران امریکا مذاکرات کے پیشِ نظر اسلام آباد   کی کون کون سی سڑکیں بند ہوں گی اس حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری  کردی گئی ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس  کے مطابق ریڈزون اور توسیعی ریڈزون ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہوگا۔کشمیر چوک کلب روڈ سے جانب زیرو پوائنٹ سرینگر ہائی وے ،سری نگر ہائی وے، زیرو پوائنٹ سے جانب سرینا چوک،شکر پڑیاں روڈ، چاندتارہ چوک سے جانب سیونتھ ایونیو، جناح ایونیو، خیابان چوک سے جانب بلیو ایریا،فیصل چوک سے ٹریل 3 تک مارگلہ روڈ ٹریفک کے لئے بند رہیں گے۔

توسیعی ریڈزون میں واقع تمام سرکاری و نجی دفاتر، مارکیٹس بند رہیں گی۔

بھارہ کہو سے اسلام آباد یا راولپنڈی آنے جانے کے لئے کشمیر چوک سے کلب روڈ کے ذریعے فیض آباد، نائنتھ ایونیو استعمال کیا جاسکتا ہے۔