سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ہالینڈ کے وزیر خارجہ ٹام بیرنڈسن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ڈچ وزیر خارجہ نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈچ وزیر خارجہ نے جنگ بندی اور مسلسل سفارتی کوششوں پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔ اس کے علاوہ پاک ڈچ وزرائے خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک ڈچ وزرائے خارجہ نے پائیدار امن جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد پر زور دیا۔ دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا گیا۔ پاکستان اور ہالینڈ نے تجارت، سرمایہ کاری اور معیشت کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق بھی کیا ۔