ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کیلئے روانہ 

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کیلئے روانہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ۔ 

 امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امن مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔ جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ڈونلد ٹرمپ نے مذاکرات کے لیے ہدایات دی ہیں۔ امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوگی۔  

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی کھلے دل سے مذاکرات کریں گے تو ہم بھی تیار ہیں, تعمیری گفتگو کے خواہاں ہیں. امید کرتے ہیں بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھے گی. 

امریکا کے وفد میں اسٹیوو ٹکوف اور جیرڈ کشنز شامل ہیں ۔ 

ایران کے وفد میں وزیرخارجہ عباس عراقچی، اسپیکر باقر قالیباف شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ امریکا ایران مذاکرات کے پیشِ نظر سب کی نظریں اس وقت اسلام آباد پر جمی ہوئی ہیں۔ امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان بطور ثالث کردار ادا کررہا ہے۔