رائو دلشاد: گورنر سندھ نہال ہاشمی نے لاہور میں قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، جبکہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی راشد نصراللہ نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نہال ہاشمی کا گورنر سندھ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ لاہور ہے، جس دوران سندھ میں پارٹی پوزیشن اور مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران میاں نواز شریف کی جانب سے گورنر سندھ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کریں گے۔