ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کے بجٹ پر بڑا کٹ ، 6 ارب روک گئے!

 پنجاب پولیس کے بجٹ پر بڑا کٹ ، 6 ارب روک گئے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس کے بجٹ پر بڑا کٹ لگ گیا ہےمحکمہ خزانہ نےآپریشنل فنڈکے6ارب روپے روک لئےپولیس کو رواں سال کےچوتھے کوارٹرمیں 50ارب کے فنڈزملنے تھے

پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس کو رواں سال 200ارب میں صرف194ارب کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں جبکہ محکمہ خزانہ نے6 ارب روک لیے ہیں جسکے اثرات فورس کی مرکزی خریداری پڑنےکا خدشہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ پولیس کا 83 فیصد بجٹ تنخواہوں کی مد میں خرچ ہوتاہے جبکہ سات فیصدفیول،باقی 10فیصد آپریشنل معاملات پر خرچ کیا جاتاہے، 6 ارب کے کٹ لگنے سے  وردی، اسلحہ و دیگر مرکزی خریداری متاثر ہوگی ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سپلیمنٹری گرانٹ میں باقی ماندہ فنڈز مانگے جائیں گے، محکمہ خزانہ نے 6 ارب بروقت جاری نہ کئےتو اہم امورمتاثر ہوں گے۔