عرفان ملک: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی پوسٹنگ کو لاہور میں 2 سال مکمل ہوگئے، 2سالوں کے دوران جرائم کی شرح میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق رواں سال کے 3 ماہ کے دوران مجموعی جرائم میں 84 فیصد کمی ہوئی ہے، سال 2023میں مجموعی جرائم 20 ہزار 204 سرزد ہوئے ہوئے تھے، تعیناتی کے فوری بعد جرائم میں کمی کے ساتھ2024 میں مجموعی جرائم 14 ہزار 308 ریکارڈ ہوئے۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2025 میں مجموعی جرائم کی تعداد 7ہزار 363 نمبرز کے ساتھ مزید نیچی آگئی جبکہ سال 2026 کے پہلے 3 ماہ میں جرائم کی شرح میں 2023 کی نسبت 84 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ سال 2026 میں پہلے3 ماہ کے دوران 3 ہزار 263 مجموعی جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ،ڈکیتی کے دوران قتل کے واقعات میں بھی 83 فیصد کمی ریکارڈ پر رہی ہے۔
؎ پولیس ریکارڈ کےمطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں گزشتہ سالوں کی نسبت 88 فیصد کمی رہی، جبکہ موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں 78 فیصد، گاڑی چوری کے واقعات میں 79 فیصد کمی ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشنز ونگ کی بہترین حکمت عملی کے باعث لاہور شہر دنیا کے محفوظ شہروں میں نمایاں پوزیشن پر آگیا۔