ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشیٹو پروگرام،مختلف جامعات سے 130 سکالرز منتخب

انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشیٹو پروگرام،مختلف جامعات سے 130 سکالرز منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشیٹو پروگرام کیلئےایچ ای سی نے مختلف جامعات کے 130 سکالرز منتخب کرلیے ہیں جنکی تمام شعبوں میں اعلیٰ عالمی یونیورسٹیوں میں تقرریاں کی جائیں گی۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن  حکام کے مطابق انٹرنیشنل ریسرچ سپورٹ انیشیٹو پروگرام کیلئے مختلف جامعات سے سکالرز منتخب کیے گئے ہیں، منتخب شدہ سکالرز بین الاقوامی جامعات میں اپنے تحقیقی منصوبے مکمل کرینگے۔

حکام نے بتایا کہ منتخب 130سکالرز کی تمام شعبوں میں اعلیٰ عالمی یونیورسٹیوں میں تقرریاں کی جائینگی، پروگرام کے تحت سکالرز جدید تربیت اور اعلیٰ تحقیقی کریں گےجو سماجی و اقتصادی ترقی کا باعث بنیں گے۔

ایچ ای سی حکام نے اس اقدام کو ملک کے مستقبل میں بہترین سرمایہ کاری قرار دیا۔