ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا ایران مذاکرات: وزیرداخلہ کی غیر ملکی وفود کی مہمان نوازی اور سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

امریکا ایران مذاکرات: وزیرداخلہ کی غیر ملکی وفود کی مہمان نوازی اور سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں امریکا ایران مذاکرات کے حوالے سے تیاریوں اور سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر ملکی وفود کی مہمان نوازی اور سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ امریکا ایران مذاکرات کا اسلام آباد میں انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔  

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ریڈ زون کو مکمل سیل کیا جائے گا ،صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی،اس ضمن میں وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیاہے۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری،وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر،آئی جی اسلام آباد پولیس، کمشنر راولپنڈی، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی سی اسلام آباد، رینجرز، فیڈرل کانسٹیبلری اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے شرکت کی.