ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں نویں اور دسویں کے امتحانات کا آج سے آغاز

کراچی میں نویں اور دسویں کے امتحانات کا آج سے آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   زبیر راشد:  کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پہلے روز صبح کے اوقات میں دسویں جماعت کا کمپیوٹر جبکہ دوپہر میں سائنس کا پرچہ لیا جائے گا۔

میٹرک بورڈ کراچی کے مطابق پرچوں کی ترسیل کا عمل بورڈ آفس سے شروع کر دیا گیا ہے تاکہ امتحانی مراکز پر بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

امتحانی عمل کی نگرانی کے لیے بورڈ آفس میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے، جبکہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور فوٹو اسٹیٹ مشینیں بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق اگر کوئی طالبعلم پہلے دن اپنے مقررہ مرکز پر نہ پہنچ سکے تو وہ کسی بھی قریبی امتحانی مرکز میں جا کر پرچہ دے سکتا ہے۔ شہر بھر میں 500 سے زائد امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد طلبہ امتحانات میں شریک ہوں گے۔