عرفان ملک:لاہور میں سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
لاہور پولیس اس حوالے سے مکمل طور پر الرٹ ہے تاکہ یاتریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ گوردواروں اور سکھ یاتریوں کی رہائش گاہوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے.
انہوں نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
سی سی پی او نے تاکید کی کہ پولیس افسران فوکل پرسنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور کسی بھی صورتحال سے بروقت نمٹا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مہمان سکھ یاتریوں کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔