ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث لیکچرار  6ماہ بعد بھی تعیناتی سے محروم

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی کے باعث لیکچرار  6ماہ بعد بھی تعیناتی سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی مبینہ نااہلی کے باعث نئے بھرتی ہونے والے لیکچرار اسلامیات 6ماہ گزرنے کے باوجود تاحال تعیناتی کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق 10 اکتوبر 2024 کو پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے تحت 6 لیکچرار اسلامیات کی بھرتی کی گئی تھی جبکہ ڈگری کالجز برائے سپیشل ایجوکیشن میں صرف 5 نشستیں خالی تھیں۔

محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے لیکچرار کمپیوٹر سائنسز، پنجابی، فائن آرٹس اور مطالعہ پاکستان کی تعیناتی کے فوری آرڈرز جاری کیے تاہم اسلامیات کے لیکچرارز کو نظرانداز کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اضافی امیدوار کی بھرتی کے باعث محکمہ تعیناتی کے فیصلے میں الجھن کا شکار ہے، جس کا خمیازہ امیدواروں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔