ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے متعلق بڑی خبرسامنے آگئی

 گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے متعلق بڑی خبرسامنے آگئی
کیپشن: Governor Punjab Umar Sarfraz Cheema
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں چند روز قبل گورنر پنجاب مقرر ہونے والے عمر سرفراز چیمہ کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

اب ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے، عمر چیمہ بھی نئے وزیراعظم کے حلف اُٹھاتے ہی مستعفی ہو جائیں گے۔

عمران خان نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اسلام آباد بلا لیا گیا جہاں وہ آج بنی گالہ میں ہونے والی پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

گزشتہ روز گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے کیونکہ انہیں وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا۔