ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی سے پانچویں جماعت کے طلبا کیلئےتعلیمی نصاب کیسا ہوگا؟

 پہلی سے پانچویں جماعت کے طلبا کیلئےتعلیمی نصاب کیسا ہوگا؟
کیپشن: education
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اینڈ کریکولم اتھارٹی نے 36 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے نجی سکولوں اور دینی مدراس میں پڑھنے والے بچوں کے اعداد وشمار طلب کرلئے،رواں سال بچوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کتابوں کی پرنٹنگ کی جائے گی،نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا ۔

تفصیلات کےمطابق  پرائیوٹ تعلیمی اداروں میں یکساں قومی نصاب کے معاملہ پرپنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اینڈ کریکولم اتھارٹی نے 36 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اتھارٹیز اپنے ضلع میں موجود نجی سکولوں اور دینی مدراس میں پڑھنے والے بچوں کی تعداد بتائیں ۔

کریکولم اتھارٹی کے مطابق رواں سال بچوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کتابوں کی پرنٹنگ کی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے یکم اگست سے ملک بھر میں پہلی سے پانچویں جماعت تک یکساں نصاب تعلیم نافذ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ لاہورسمیت صوبہ بھر کے سکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق نئے سال کا دورانیہ یکم اگست 2021 سے لیکر31 مارچ 2022تک ہوگا۔ نیا تعلیمی سال کورونا کے باعث 8 ماہ کا ہوگا۔ مذکورہ فیصلہ صوبائی وزراء کانفرنس میں کیا گیا تھا۔ صوبائی وزراء کانفرنس 26 فروری کومنعقد ہوئی تھی۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کیلئے تعلیمی سیشن 21-2020 کا کیلنڈر جاری کردیا تھا، 5 ویں اور 8ویں کے مرکزی امتحانات 18سے 31مئی تک اور پہلی سے چوتھی، چھٹی ، ساتویں کےامتحانات یکم سے 15جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا،5 ویں اور8ویں کےمرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان30جون اور پہلی سے چوتھی ،چھٹی ساتویں کے امتحانات کےنتائج کااعلان یکم جولائی کو کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer