ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تبدیلی، بلوں میں مزید اضافہ

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تبدیلی، بلوں میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تبدیلی کی وجہ سے صارفین کو ماہانہ ہزاروں روپے اضافی بل ادا کرنا پڑیں گے، نئے ٹیرف سے صارفین پر کس طرح بوجھ ڈالا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں اس قدر اضافہ کر دیا ہے کہ رواں موسم گرما صارفین پر انتہائی تکلیف دہ اور کربناک بن کر گزرے گا، نیپرا نے لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو تبدیل شدہ ٹیرف ارسال کر دیا جس پر عملدرآمد بھی شروع ہو چکا ہے۔   ٹیرف میں تبدیلی کی وجہ سے نئے پاکستان میں بجلی صارفین مشکلات سے دوچار ہو نے جا رہے ہیں، ٹیرف کی دستاویزات کے مطابق سنگل فیز میٹرز کے حامل صارفین کی پہلی تین سلیبز کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

 تاہم تین سو سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو چار ہزار پانچ سو اٹھانوے کی بجائے اضافے کیساتھ چار ہزار آٹھ سو دو روپے ادا کرنا ہوں گے، اسی طرح پانچ سو یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو رواں سال اضافی ٹیرف کی وجہ سے چھ ہزار ایک سو باون کی بجائے چھ ہزار پانچ سو باسٹھ روپے ماہانہ بلوں کی صورت میں ادا کرنا پڑیں گے۔  دستاویزات کے مطابق سنگل فیز میٹر پر چھ سو یونٹس استعمال کرنے والے صارفین سات ہزار سات سو چھ کی بجائے آٹھ ہزار تین سو بائیس روپے بل دینا پڑے گا جبکہ سات سو یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو نو ہزار دو سو ساٹھ کی بجائے دس ہزار بیاسی روپے بل ادا کرنا ہوگا۔

 آٹھ سو یونٹس استعمال کرنے والوں کو بارہ ہزار پانچ سو اٹھاسی کی بجائے چودہ ہزار تین سو نوے روپے بلوں کی مد میں ادا کرنا ہوں گے، کمپنیوں میں تھری فیز میٹرز والے صارفین کو پیک آورز، آف پیک آورز میں پانچ سو یونٹس پر پانچ ہزار تین سو تراسی کی بجائے سات ہزار آٹھ سو بیاسی روپے ادا کرنا ہوں گے۔ 

Shazia Bashir

Content Writer