ویب ڈیسک: پاکستانی ڈیجیٹل کری ایٹر رجب بٹ نے سابق اہلیہ ایمان اسد کو ایک بار پھر ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
ایمان اسد کے وکیل کے مطابق قانونی نوٹس میں رجب بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی سابق اہلیہ کی جانب سے انہیں بدنام کرنے کے لیے کمنٹس، ریلز اور ویڈیوز بنائی اور شیئر کی جارہی ہیں وکیل نے بتایا کہ نوٹس کے ساتھ الزامات کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، جس کے بعد ایمان اسد کی جانب سے قانونی نوٹس کا جواب جمع کرا دیا گیا ہے اور الزامات کے ثبوت مانگے گئے ہیں تاکہ معاملے کو سمجھنے اور الزامات کا جائزہ لینے میں مدد مل سکے۔
ایمان اسد کے وکیل کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ نوٹس ان کی مؤکلہ کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے رجب بٹ کے یوٹیوب پر 9 ملین، انسٹاگرام پر 3 ملین جبکہ ٹک ٹاک پر تقریباً 1 ملین فالوورز ہیں۔