ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹوں کے بھٹوں کی ماحولیاتی نگرانی جدید ٹیکنالوجی سے مزید مؤثر، خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی

اینٹوں کے بھٹوں کی ماحولیاتی نگرانی جدید ٹیکنالوجی سے مزید مؤثر، خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:اینٹوں کے بھٹوں کی ماحولیاتی نگرانی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید مؤثر بنا دی گئی، ای پی اے پنجاب اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ ڈرون سرویلنس شروع کردی۔

ڈرونز کے ذریعے لاہور کے جیابگا، کنگرا کریال اور ہلوکی میں اینٹوں کے بھٹوں کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔

ڈرون سرویلنس کے ذریعے بھٹوں سے دھویں کے اخراج اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کی نگرانی کی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹے جدید نگرانی کے نظام سے بچ نہیں سکیں گے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے زمینی کارروائی کے ساتھ ساتھ فضائی نگرانی بھی جاری رکھی جائے گی۔